چودھری شجاعت کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے والے ناکام ہوئے: چودھری سالک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماو وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ چودھری ظہور الٰہی شہید اور چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ اپنی دی ہوئی زبان کا مان رکھا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اپنی ذاتی خواہشات ،انا ،لالچ اور عہدوں کی حوس میں خاندان کی ساکھ، روایت اور شہید ظہور الٰہی کے سیاسی نظریے سے غداری کی ہے.
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےچودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ نہایت افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ چودھری شجاعت حسین جنہوں نے چودھری ظہور الٰہی شہید کی سیاسی میراث کو زندہ رکھا، آگے بڑھایا اور خاندان کو اکٹھے رکھنے کیلئے قربانیاں دیں اُنہیں انکے چھوٹے بھائی نے اپنی خود غرض سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے غیر آئینی طور پر پارٹی کی صدارت سے ہٹانے اور خود کو کٹھ پتلی صدر بنانے کی ناکام کوشش کی ہے.