علی امین گنڈاپور اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آ گئی

علی امین گنڈاپور اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کی مبینہ آڈیو

Jan 27, 2023 | 19:49:PM
علی امین گنڈاپور اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آ گئی
کیپشن: علی امین گنڈاپور اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کی مبینہ آڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما علی امین گنڈاپور اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین جاوید انور کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آ گئی،علی امین گنڈاپور کا کروڑوں روپے فنڈ ریلیز کروانے کے مقاصد واضح ہوگئے۔
وائرل آڈیومیںپی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑنے کیلئے امریکی بزنس مین جاوید انور سے ڈونیشن مانگ رہے ہیں۔ 
علی امین گنڈاپور ان سے درخواست کر رہے ہیں کہ میں آپ کے چھوٹا بھائیوں جیسا ہوں ، الیکشن لڑنے کیلئے آپ نے مجھے پیسے عاطف نامی شخص کے ذریعے دینے ہیں جس پر جاوید انور نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ میں جتنا کر سکا کروں گا۔ 
علی امین گنڈاپور اس پر اپنا موقف اب کیا دیتے ہیں کیونکہ بالکل عیاں ہو رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن سے الیکشن لڑنے کےلئے خوفزدہ ہیں اور جس کیلئے اس کو امریکہ میں روابط قائم کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ 
ان معاملات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ علی امین گنڈاپور پیسوں سے ووٹ خریدنے کیلئے تیاریاں پکڑ رہے ہیں کیونکہ کشمیر میں الیکشن کمپین کے دوران پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن کی طبیعت پھر خراب،مزید2 اسٹنٹس ڈال دیئے گئے