پارٹی چیئرمین لکھنے پرنوٹس کا معاملہ ، عمران خان کی الیکشن کمیشن کاروائی کےخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر

Jan 27, 2023 | 21:09:PM
پارٹی چیئرمین لکھنے پرنوٹس کا معاملہ ، عمران خان کی الیکشن کمیشن کاروائی کےخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پارٹی چیئرمین لکھنے پر بھجوائے گئے نوٹس کے معاملے پر عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کاروائی کےخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا،لارجر بنچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم شامل ہیں، لارجر بنچ میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں،رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آ گئی