(24 نیوز )امریکی ڈاکٹر ’نیسولا ‘نے لمبی اور صحت مند زندگی میں حائل رکاوٹوں پر اپنی کتاب میں کھل کر تبصرہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی قوت مدافعت کی ڈاکٹر نے اپنی کتاب میں ان عوامل پر بات کی ہے جو کہ انسان کی زندگی کو بڑھانے اور اسے تندرست و توانا رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر نیسولا نے اپنی کتاب میں ایسے عوامل اور عادات کا بھی ذکر کیا ہے جو کہ ہماری زندنگی کو اجیرن بناتے ہیں۔
ڈیلی میل کے مطابق ڈاکٹڑ نیسولا کاکہنا ہے کہ ہماری قوت مدافعت بڑھاپے کے اثرات کے خلاف بھی کام کرتی ہے جبکہ ہمارے غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے جسم میں سوزش پیدا ہوتی ہے ،
ایوارڈ یافتہ امیونولوجسٹ ڈاکٹر نیسولا نے’’انفلامینگ ‘‘پر کتاب لکھی ہے ۔
ڈاکٹر نیسولا کا کہنا ہے کہ جدید دور کے کیمیکلز، پراسیسڈ فوڈز، تناؤ بھرے ماحول اور بیٹھے رہنے والے طرز زندگی کی بمباری ہمارے مدافعتی نظام پر تمام زاویوں سے حملہ کر رہی ہے، ایک بار جب ہمارا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، تو ہم جسم میں دائمی سوزش کا شکار ہو جاتے ہیں۔