بھارتی اداکار انو کپور کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل 

Jan 27, 2023 | 22:14:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار انو کپور کو سینے کی تکلیف کے باعث دہلی کے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انو کپور کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت ہوئی تاہم اب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی صحت یاب بہتر ہو رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر سوشانت واٹل کے ماتحت سینے میں تکلیف کی وجہ سے داخل ہیں۔ انہیں مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم ریلیز

مزیدخبریں