2 خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام ، انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی کی ضمانت میں تیسری بار توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انٹر نیشنل پریمیئر لیگ کے سٹار کھلاڑی کو 2 خواتین کیساتھ زیادتی کےکیس میں تیسری بار ضمانت میں رعایت دے دی گئی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی سن ‘‘ کے مطابق پریمیئر لیگ کے سٹار کھلاڑی ’’ماسون گرین ووڈ ‘‘کی ضمانت میں اس سے قبل 2 بار توسیع ہو چکی ہے اور اب پھر سے موسم گرما تک توسیع دے دی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق فٹبالر پر 2 خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام ہے ایک الزام گزشتہ سال جون میں اور ایک اپریل 2021 میں سامنے آیا تھا ۔
گزشتہ برس فٹبالر کو اس لیے چھوڑ دیا گیا تھا کہ 2022 کے ورلڈ کپ میں ان کی شرکت ضروری تھی ، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فٹ بالر کا پہلا مبینہ شکار 2020 میں سامنے آیا تھا، جب کہ دوسر ا شکار
2021 میں سامنے آیا، کھلاڑی کو ان کے کلب نے معطل نہیں کیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔