پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور عامر جان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،چودھری علی رندھاوا کو کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا،کمشنر ملتان اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیاان کی جگہ عامر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا ۔
کمشنر راولپنڈی ثاقب منان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا،لیاقت علی چٹھہ کو کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا،ناصر محمود بشیر کو کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا،کمشنر گجرات احمد کمال مان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا دیا گیاان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا اور کمشنر گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،شعیب اقبال کو کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا،کمشنر فیصل آباد محمد شاہد نیاز کو تبدیل کرکے ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی