ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Jan 27, 2024 | 10:53:AM
ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانے  یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنف ای جن کیورول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جن کے خلاف ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔

جین کیرول نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا، جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور وخوض کے بعد سنایا۔

دوسری جانب سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا, ٹرمپ نے ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیم شائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں جما رکھی ہیں جہاں ری پبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے، ٹرمپ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں۔