نمونیا سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا، 212 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) نمونیا کے مہلک وار جاری، لاہور میں نمونیا میں مبتلا ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 212 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں نمونیا سے مزید 7 اموات کی تصدیق اور 942 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کا آپریشن ،11 دہشت گرد گرفتار
واضح رہے کہ رواں سال نمونیا سے اب تک لاہور میں 50 اموات اور 2313 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پنجاب بھر میں رواں سال سے اب تک نمونیا سے 240 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔