عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد

Jan 27, 2024 | 11:55:AM
عمران خان کے کیسز سننے والے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے رخصت پر جانے کے معاملے میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ان کی درخواست منظور نہیں کی گئی جس کے بعد جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کے لیے دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز زیر سماعت ہیں۔

جج محمد بشیر نے  24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دائر کی تھی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے طبیعت کی ناسازی کے باعث وزارت قانون کو رخصت کے لیے خط لکھا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست واپس لے لی ہے۔