ن لیگ آج ایبٹ آباد میں سیاسی میدان سجائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن آج ایبٹ آباد میں سیاسی میدان لگائے گی۔ چیف آرگنائزر مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گی۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج ایبٹ آباد کا دورہ کریں گی، مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ جائیں گی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف آج کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کریں گی pic.twitter.com/Gt1Ox4uVrp
— PMLN (@pmln_org) January 27, 2024
مزید پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سرکاری وکلا صفائی مقرر
مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی جانب سے حلقہ این اے 17 کے کالج گراؤنڈ میں جلسے کیلئے سٹیج تیار کر لیا گیا، کرسیاں بھی لگا دی گئیں، چیف آرگنائزر مریم نواز آج دوپہر 2 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔