بلال سعید نے سٹیج پر مداحوں کو مائیک مارنےپر اپنی غلطی تسلیم کر لی

Jan 27, 2024 | 13:29:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک مارنے پر سوشل میڈیا پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک غصے میں آگئے تھے اور اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے شرکاء کی جانب دے مارا تھا۔ 

جس کے بعد گلوکار بلال سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ  "سٹیج میرے لیے کُل کائنات کی حیثیت رکھتا ہے اور میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے خود کو زندہ دل محسوس کرتا ہوں"۔

گلوکار نے کہا کہ "جب سٹیج پر پرفارم کرتا ہوں تو ذہنی تناؤ بھول جاتا ہوں اور تمام تر پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ کر مداحوں کے سامنے پرفارم کرتا ہوں",اُنہوں نے کہا کہ"دورانِ پرفارمنس مجھ سمیت ہر ایک فنکار پر سٹیج کا احترام کرنا لازم ہے اور میں کبھی بھی اس چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتا، میں اپنے مداحوں سے بھی بہت محبت کرتا ہوں"۔

بلال سعید نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ "ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب دوران کنسرٹ شرکاء نے کوئی بدتمیزی کی ہو لیکن میں نے اس بدتمیزی پر جو ردعمل دیا ہے وہ پہلی بار ہوا ہے جو کہ میری غلطی ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکار بلال سعید نےمداح کو مائیک دے مارا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

بلال سعید نے مزید کہا کہ "مجھے اپنے غصے پر قابو رکھنا چاہیے تھا اور سٹیج چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا کیونکہ سٹیج کا احترام مجھ پر لازم ہے"، جبکہ  بلال سعید نے غصے کی وجہ نہیں بتائی کہ وہ کس بات پر تعش میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک غصے میں آگئے تھے اور اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے شرکاء کی جانب دے مارا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کے ساتھ بے تکلفی کا مظاہرہ ، صارفین نے آڑ ے ہاتھوں لے لیا

 بلال سعید شرکاء کی جانب مائیک پھینکنے کے بعد کچھ بھی کہے بغیر غصے سے سٹیج چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں