(24 نیوز)پولیس کے حوالے سے کرپشن اور بددیانتی کا تصور پایا جاتا ہے لیکن ریلوے پولیس کی خاتون پولیس کانسٹیبل نے یہ تصور غلط ثابت کرتے ہوئے خدمت خلق اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کانسٹیبل فاطمہ مبین نے مسافر کی جانب سے ٹرین میں بھولے ہوئے سامان کو ڈھونڈ کر ایمانداری کیساتھ مالک تک پہنچایا،محکمہ ریلوے پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کانسٹیبل فاطمہ مبین کو مسافر کا سامان ڈھونڈے اور واپس کرنے پر شاباش دی گئی ، ایکس پر یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" دوران سفر اپنے سامان کا خیال رکھیں",ساتھ ہی انہوں نے مسافر کے گمے ہوئے سامان کی لسٹ بھی شیئر کی۔
لسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر اپنی پانچ لاکھ نقدی،میموری کارڈ، لیپ ٹاپ ،کیمرہ ویزا کارڈ، امپورٹڈ بیگ اور قیمتی اشیاء بھول گیا تھا۔
ریلو ے پولیس کانسٹبل فاطمہ مبین نے سامان ڈھونڈ کر مسافر کے حوالے کردیا ، جس پر آئی جی ریلویز نے پولیس کانسٹیبل کو شاباشی دی۔