(اویس کیانی)سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھانے اوردرآمدی گیس پرانحصارکم کرنے کیلئے نگران حکومت نے تجارتی اصلاحات تیار کر لی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق معاشی استحکام کیلئے حکومت وقت نے گیس شعبے میں بڑی اصلاحات کرنے کی تیاری کر لی ہے ،اصلاحات کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیرکوطلب کیا گیا ہے ،نگران وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تجاویز پر فیصلہ کیا جائے گا، پیٹرولیم ڈویژن نےگیس شعبے کےحوالے سےاہم تجاویز تیار کی ہیں، مقامی گیس کا50 فیصدنجی شعبےکوفروخت کرنےکی آزادی ہوگی،مقامی گیس کا50 فیصد سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیاں خریدیں گی۔
موجودہ پالیسی کےتحت90 فیصد مقامی گیس حکومت خریدتی ہے، ٹائٹ گیس کیلئےپریمیم20سے بڑھاکر40فیصد کرنےکی تجویز، مہنگی درآمدی گیس پرانحصار کم کرنےکیلئے اقدامات تجویز، گیس کی تلاش اورپیداوار کیلئے متعددمراعات تجویز،گیس ایکسپلوریشن اینڈ پروڈیکشن پالیسی2012 میں ترامیم تجویز، ٹائٹ گیس ایکسپلوریشن اینڈ پروڈیکشن پالیسی2011 میں بھی ترامیم تجویز۔
یہ بھی پڑھیں ؛ چیف جسٹس، ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات پھیلانے والوں کو نوٹس جاری