(24نیوز) اسلام آباد سیکٹر G-64 میں غیر ملکی ڈپلومیٹک اتاشی کی ملازمہ نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ڈپلومیٹک اتاشی کی ملازمہ نے گھر کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،چھلانگ لگانے سے ملازمہ شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، ملازمہ کا تعلق فلپائن سے ہے جبکہ غیر ملکی ڈپلومیٹک اتاشی کا تعلق کویت سے ہے، ملازمہ اپنے گھر واپس جانا چاہتی تھی،واقعہ کی اطلاع فلپائنی ایمبیسی کو بھی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی گفتگو اصل میں ہمارا منشور ہے: رانا ثناء اللہ