ہمیں انتخابی مہم اورجلسے کرنے سے روکا جا رہا ہے،دانیال عزیز کا انتظامیہ پر الزام 

Jan 27, 2024 | 19:44:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما دانیال عزیز کاکہنا ہے کہ ہمیں انتخابی مہم اورجلسے کرنے سے روکا جا رہا ہے،جہاں جلسہ ہووہاں پولیس اور ایلیٹ کی 4 گاڑیاں پہنچ جاتی ہیں۔
نارووال میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ لوگوں کو منتشر کرکے کرسیاں اور مائیک اٹھا کر کہا جاتا ہے اجازت نہیں ہے،خود ساختہ کیس بنائے گئے ہیں کہ ہمیں گرفتار کیا جا سکے،ہم نے ضمانت کروا رکھی ہے پھر بھی گرفتاری کا خدشہ ہے،احمد اقبال پر فائرنگ کا خود ساختہ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ہم چاردیواری کے اندر میٹنگ کر رہے ہیں یہ بھی برداشت نہیں کی جا رہیں،پولیس نے ہر سڑک پر ناکے لگا رکھے ہیں کسی کو آنے جانے نہیں دے رہے،ہمارے سپورٹروں کو کہتے ہیں تھانے چلوتم پر پرچہ دے دیں گے۔
دانیال عزیز نے کہاکہ میرے گھر کے پاس نالہ بئیں پر پولیس نے ناکہ لگا رکھا ہے،چھاپے مارے جا رہے ہیں ساتھیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میری بوتل کہاں ہے؟راحت فتح علی خان کا ملازم پر وحشیانہ تشدد ،ویڈیو وائرل

مزیدخبریں