مجھ سے بوتل گم ہوئی جس پر استاد نے مجھے مارا: ملازم راحت فتح علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) معروف پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے ملازم کا کہنا ہے کہ مجھ سے بوتل گم ہوگئی تھی جس پر استاد نے مجھے مارا، میڈیا پر جو بھی ابھی چل رہا ہے سب جھوٹ ہے۔
معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ہونے والے ملازم نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا نام نوید حسنین ہے، میں استاد راحت فتح علی خان کا شاگرد ہوں، جو کچھ بھی یہ چل رہا ہے سب جھوٹ ہے، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے اس بوتل میں موجود پانی پر خان صاحب کے مرشد پاک نے بہت کچھ پڑھا ہوا تھا جو مجھ سے گم ہو گئی، تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو جوتا پڑ گیا، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
نبیل نے مزید کہا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، میرا ان کے ساتھ 40 سال پرانا تعلق ہے، ہم پچھلے 40 سال سے ان کے گھرانے کے شاگرد ہیں، میرے والد صاحب بھی میرے ساتھ بیٹھے ہیں۔
راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ہونے والے ملازم نے ویڈیو بنانے والے سے متعلق کہا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے، ایسی ویسی کوئی بھی بات نہیں ہے، وہ ہمارے استاد ہمارے مرشد ہیں، وہ ہمیں مار بھی سکتے ہیں، ڈانٹ بھی سکتے ہیں۔
نبیل نے کہا کہ یہ جو سب کچھ چل رہا ہے سب جھوٹ ہے، ویڈیو بنانے والا بہت بڑا بلیک میلر ہے جس نے میرے استاد کو بدنام کرنے کی ایک کوشش کی ہے۔