تکنیکی وآپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی 12پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد) تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونیوالی 12پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 200 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 بھی منسوخ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان: گیس سے بھرے کنٹینر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136 اورکراچی سے بحرین جانے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 بھی شامل ہیں۔