سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج

Jan 27, 2025 | 10:06:AM
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

 جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا اور سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے معاملہ فل کورٹ کیلئے چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی، نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا، دونوں ججز کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے۔

بنچ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ انتظامی کمیٹی کیس واپس نہیں لے سکتی، آئینی اور ججز کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔