افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم تین سال بعد ایکشن میں نظر آئے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کی ویمن کرکٹ ٹیم جمعرات کو میلبورن کے جنکشن اوول میں تین سال بعد دوبارہ ایکشن میں نظرآئے گی۔
افغان ویمن ٹیم نمائشی ٹی 20 میچ میں کرکٹ ود آؤٹ بارڈرز الیون کے مد مقابل آئے گی، یہ میچ ایم سی جی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے ڈے اینڈ نائٹ ویمنز ایشز ٹیسٹ کے افتتاحی دن سے قبل کھیلا جائے گا،یہ پہلا موقع ہے جب افغان ویمن ٹیم طالبان کے اقتدار کے بعد ملک چھوڑنے کے بعد ایک گروپ کے طور پر اکٹھی ہوئی ہے۔ ٹیم کے نصف ارکان کینبرا میں مقیم ہیں جبکہ باقی کھلاڑی میلبورن میں پناہ گزین کے طور پر آباد ہیں،یہ نمائشی میچ نہ صرف خواتین کی کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ افغان خواتین کے حقوق اور مساوی مواقع کے لیے جدوجہد کو بھی نمایاں کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:ویسٹ انڈین سپنر جومیل واریکن کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نیا ریکارڈ
میلبورن میں افغانستان الیون کے میچ سے قبل ناہیدہ سپن اور فیروزہ امیری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ واقعی ہمارے لیے اہم ہے، خاص طور پر افغان خواتین کے لیے کیونکہ یہ تمام افغان خواتین کے لیے ایک بہت ہی تاریخی لمحہ ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میچ سے بڑی امیدیں ہیں کیونکہ یہ میچ افغان خواتین کے لیے تعلیم، کھیل اور مستقبل کے لیے دروازے کھول سکتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہ ہمارا پہلا اور آخری میچ ہو، ہم مزید میچز چاہتے ہیں۔،کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے جمعرات کو ہونے والے نمائشی میچ کو افغانستان ویمنز ٹیم کے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی جانب پہلا قدم اور امید کی کرن قرار دیا ہے۔