فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی،طلاق کی وجہ میں نہیں تھا،خلیل الرحمان قمر
یہ طلاق ہونی ہی تھی،میں نے خود فیصل اور انکی والدہ کو اس معاملے پر سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں پہلی بار اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے اپنی شادی کا اعلانیہ تذکرہ کرکے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی۔
خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی مطلقہ سے اپنی شادی کا انکشاف اس وقت کیا جب وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک تھے۔
پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے خلیل الرحمان قمر سے ان کے مقبول ڈرامے"میرے پاس تم ہو‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ سوال پوچھا کہ ڈرامے میں ایک عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے مرد کے پاس چلی جاتی ہے، لیکن آپ کے ایک ڈرامے کے اداکار (فیصل قریشی) کی اہلیہ نے بھی انہیں چھوڑ کر آپ سے شادی کرلی، کیا آپ کا ڈرامہ آپ کی اپنی زندگی کی کہانی سے متاثر تھا؟
اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ان کی زندگی سے بالکل متاثر نہیں تھا، لیکن جب یہ ڈرامہ نشر ہو رہا تھا تو لوگوں نے ایسی باتیں ضرور کیں۔
خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی فیصل کو شوبز میں متعارف کرایا تھا،وہ ایک شاندار اداکار ہیں اورانہوں نے آڈیشن میں انہیں حیران کردیا تھا۔
خلیل الرحمان قمرنے اعتراف کیا کہ انہوں نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی لیکن فیصل کی طلاق کی وجہ وہ نہیں تھے۔
خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی اوران کی پہلی بیوی کے درمیان طلاق ہونی ہی تھی اور انہوں نے خود فیصل اور ان کی والدہ کو اس معاملے پر سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی،اس وقت ان کی فیصل کی سابقہ اہلیہ سے صرف دو بار ملاقات ہوئی تھی اور وہ انہیں بیٹا کہہ کر بلاتے تھے،پھر انہوں نے ان سے شادی کیوں کی؟ اس کی وجہ وہ فی الحال نہیں بتا سکتے، لیکن جلد اس بارے میں بھی کھل کر بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وکی کوشل کی فلم"چھاوا"پرحقائق مسخ کرنے کاالزام،ریلیزخطرے میں
خلیل الرحمان قمر کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے،لوگ اس بارے میں مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور اس کہانی کے مزید پہلو جاننے کے لیے بے چین ہیں۔