لاہور سے لاپتہ خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد نہر سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون وکیل سائرہ کی لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینکی گئی تھی جس کی شناخت بھی مشکل سے ہوئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سائرہ کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی، خاتون وکیل کے قتل کے شبے میں مقتولہ کے شوہر بلال اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:سانگھڑ،دوگروپوں میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 21زخمی
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کر دی، نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوئی اور لاش کی شناخت کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔