چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی: وزیراعظم  

Jan 27, 2025 | 15:03:PM
چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی: وزیراعظم  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کہنا تھا کہ بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں:پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل، حلف برداری کل ہوگی

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اخراجات کم کر رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کر دیا ہے، ملکی برامدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے، پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، علیم خان، محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

مزید پڑھیں:نوجوانوں کو عالمی تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کر رہے ہیں: وزیراعظم

 وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے، ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے، پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان ریلویز میں مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں مال برداری کی مارکیٹ میں پاکستان ریلویز کا 8 فیصد حصہ ہے،  پاکستان ریلویز کی رائٹ سائزنگ کے عمل میں 18 فیصد غیر ضروری عملہ فارغ کر دیا گیا ہے، پاکستان ریلویز کے تھر کول کے مواصلاتی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔