میلنڈا کو طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے،بل گیٹس
جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن جب ہم ساتھ تھے تو بہت زیادہ کامیاب ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے طلاق کواپنی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق ان کے لئے اور میلنڈا دونوں کے لیے دکھ اورمشکل تھی۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ امید تھی ہماری شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 45 سال ساتھ گزارنے والے میرے والدین کی تھی،جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن جب ہم ساتھ تھے تو میں بہت زیادہ کامیاب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت پاکستان پہنچ گئی؟دو ویڈیوزسامنے آگئیں
بل گیٹس سے قبل میلنڈا بھی اپنی طلاق کو مشکل اورتکلیف دہ کہہ چکی ہیں، دونوں کے درمیان ستائیس سالہ رفاقت کے بعد 2021 میں طلاق ہوئی تھی۔