رائٹ سائزنگ کمیٹی نے29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے کے 11 ہزار پوسٹیں ختم کردیں

Jan 27, 2025 | 21:02:PM
رائٹ سائزنگ کمیٹی نے29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے کے 11 ہزار پوسٹیں ختم کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے کے 11 ہزار پوسٹیں ختم کردی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  وزارتوں اور ڈویژنز کے رائٹ سائزنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیاجس کے تحت 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 پوسٹیں ختم کیں۔

 اس کے علاوہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق کی،کمیٹی نے وزارت ریلوے کے رائٹ سائزنگ منصوبے پر تفصیلی بات چیت کی جس کے مطابق وزارت ریلوے میں 95 ہزار 859 منظور شدہ آسامیوں میں سے 17 ہزار پہلے ہی ختم کی جاچکی ہیں اور 5 ہزار 695 آسامیوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے جبکہ مزید 15 ہزار آسامیوں کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو سراہا اور وزارت ریلوے کے رائٹ سائزنگ اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے اس منصوبے کی نگرانی کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش باہمی تعلقات بلند ترین سطح پر،بھارتی میڈیا پر ’رولا‘ پڑ گیا