پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پا گئی 

Jan 27, 2025 | 21:18:PM
پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پا گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)حکومت کے خلاف متوقع تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے ٹاسک میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی قائد جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ سے ملاقات طے پاگئی۔ 

 ذرائع کے مطابق پاکستان تھریک انصاف( پی ٹی آئی) کے وفد اور قائد جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہونے والا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گزشتہ ہفتے ٹیلی فونک رابطہ پر ملاقات کا طے ہوا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کا وفد کل ساڑھے3 بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں تحریک تحفظ آئین کے قائدین بھی شامل ہون گے،وفد بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس کل ہوگا