(ویب ڈیسک)مچل اوون کی دھوواں دار اننگز کی بدولت ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دے کر پہلی بار بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مچل اوون نے 42 گیندوں پر 108 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کھیلے جانیوالے آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش ( بی بی ایل ) کے فائنل میں ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے جبکہ جیسن سنگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز بنائے۔ٹارگٹ کے جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے 14.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اور پہلی بار ایونٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کرلی۔بی بی ایل فائنل کی فاتح ٹیم کے بیٹسمین مچل اوون نے 42 گیندوں پر 108 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ان کی بہترین اننگ میں 6 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔ اس عمدہ کارکردگی پر مچل اوون کو مین آف دی میں کے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بنگلہ دیش باہمی تعلقات بلند ترین سطح پر،بھارتی میڈیا پر ’رولا‘ پڑ گیا