ٹرمپ  ایگزیکٹو آرڈرز، بھارتی جوڑے پریشان،بچے جلد  پیدا کرو ورنہ20 فروری گزر جائے گی

Jan 27, 2025 | 23:35:PM

(ویب ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ  ایگزیکٹو آرڈرز  سے عجیب صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور امریکا میں مقیم بھارتی پریشان ہیں، پیدائش پر حق شہریت ختم کرنے کے فیصلے کے نفاذ کی آخری تاریخ سے قبل  امریکا میں مقیم بھارتی جوڑے ڈر کے مارے قبل از وقت بچوں کی پیدائش کرانے کیلئے اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کرپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا میں پیدائش پر حق شہریت پر پابندی کے خوف سے بھارتی جوڑے قبل از وقت بچوں کی پیدائش کرانے کیلئے مختلف اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔رواں سال 20  فروری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پیدائش پر حق شہریت کے خاتمے کی آخری تاریخ ہے جس کے باعث اسپتالوں میں سی سیکشن کے لیے قطار یں لگی ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدائش ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرہ ہے، سوشل میڈیا پر بھی جوڑوں کو ’بھارت واپس آجاؤ یا کسی اور ملک میں منتقل ہو جاؤ‘کے مشورے دیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ڈونڈ ٹرمپ کی طرف سے دستخط کیے گئے ایگزیکٹو آرڈرز میں سے ایک آرڈر کے تحت امریکا میں پیدائش پر حق شہریت کو ختم کرنا تھا، 19 فروری تک امریکا میں پیدا ہونے والے بچے امریکی شہری ہی ہوں گے۔ اس کے بعد کسی بچے کو امریکی شہریت نہیں مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شوبز سے عارضی کنارہ کشی کے بعد نیلم منیر دوبارہ کام کرنے کیلئے تیار

مزیدخبریں