کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کا خطرہ ۔۔سندھ میں کاروباری مراکز کے اوقات صبح چھ سے شام چھ تک محدود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر سندھ میں کاروباری مراکز کے اوقات کار صبح چھ سے شام چھ تک محدود کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کے اوقات کار صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک محدود کیے جا نے کے با وجو د بھی کراچی میں چھ بجنے کے بعد شہر کے کاروباری مراکز کھلے رہے ۔ دکانداروں کی جانب سے کاروباری مراکز بند کرنے میں تاخیر بھی سا منے آئی ۔ریگل مارکیٹ میں بھی زیادہ تر دوکانیں کھلی پائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:فحش فلمز کیس۔۔اداکارہ شلپا شیٹھی کے گرد بھی گھیرا تنگ
دوسری جا نب کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ کا خطرہ ،شہر میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹرز پر تربیتی سرگرمیاں معطل۔ ڈی آئی جی ٹریننگ نے تربیتی سرگرمیاں معطل کئے جانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے کے ذریعے شیڈول میں شامل تمام کورسز بھی ملتوی کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ٹریننگ سینٹرز پر تربیتی سرگرمیوں اور کورسز پر ایک ماہ کی بندش لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم بننے کی خواہش کااظہار کر نے کے بعد مہوش حیات کا ایک اور دھماکہ خیز بیان
سینٹرز پر تربیتی سرگرمیوں اور کورسز کی بندش کا اطلاق 27 جولائی سے ہوگا ۔سرگرمیوں کی معطلی کے دوران سینٹرز پر موجود افسروں، اہلکار وں اور زیر تربیت جوانوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کی گئی ہے ۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سینٹرز پر شیڈول کورسز دوبارہ شروع کئے جانے کی تاریخوں اور وقت کےمتعلق بعد میں آگاہ کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل