(24 نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور وزیراعلیٰ محمود خان کے مشیر برائے محکمہ مال قلندر لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر صوبائی کابینہ میں ردو بدل کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ ایڈمنسٹریشن نے وزیر اور مشیر کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان دونوں کابینہ اراکین کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت اوران کی منظوری کے بعد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا صورتحال، وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ