کوروناسے مزید 39افراد جاں بحق۔۔ 3262 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی جبکہ 3262 نئے مریض سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 695، سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، بلوچستان میں 29 ہزار 681، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798، اسلام آباد میں 85 ہزار 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار 473 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 964، سندھ میں 5 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 423، اسلام آباد میں 796، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 124 اور آزاد کشمیر میں 614 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی۔سلمان خان نےخاموشی توڑدی