(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے 19سالہ پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق شہروز کے والد کاشف سلمان نے بتایا ہے کہ شہروز نے آج صبح 8 بجکر دس منٹ پر کے ٹو سر کی، 19 سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔والد نے کہا کہ شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔8 ہزار 611میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی ہے۔شہروز کے فیس بُک پیج پر ان کی مہم جوئی کی لائیو اپڈیٹس بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
واضٗح رہے کہ شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں، انہوں نے2 ماہ پہلے 11 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5مرلہ کرائے کے مکان میں منتقل !!!!!!یہ ہے عدالت؟