لاہور.. اندھی گولی لگنے سے پولیس اہلکارزخمی

Jul 27, 2021 | 10:15:AM
لاہور.. اندھی گولی لگنے سے پولیس اہلکارزخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کے علاقے  شالیمار ٹاؤن میں پولیس اہلکار اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں تعینات کانسٹیبل گلفام اپنے محلے میں دوستوں کے ساتھ گلی سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔گولی کانسٹیبل کے پاؤں میں لگی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔
 یہ بھی پڑھیں: کوروناسے مزید 39افراد جاں بحق۔۔ 3262 نئے مریض رپورٹ