پاک افغان آمنے سامنے، افغانستان نے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

Jul 27, 2021 | 10:18:AM
پاک افغان آمنے سامنے، افغانستان نے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے اپنے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، دونوں ملکوں کے دوران سیریز ستمبر میں کھیلی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق قیس احمد، سلیم صافی ، شراف الدین اشرف اور یوسف زازئی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں ۔حیران کن طور پر مڈل آرڈر اور تجربہ کار بلے باز اشغر افغان کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز حشمت اللہ شہیدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ رحمت شاہ کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ سکواڈ میں عبدالرحمن، فضل حق فاروقی ، ابراہیم زدران ، اکرام علی خیل ، کریم جنت، محمد نبی ، مجیب الرحمان ، نجیب اللہ زدران ، نوین الحق، نور احمد ، رحمت اللہ گرباز ، راشد خان ، صدیق اللہ ، شاہد کمال شامل ہیں ۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین سیریز کیلئے جگہ کا انتخاب تاحال نہ ہو سکا مگر امید کی جا رہی ہے کہ سری لنکا کا مقام سیریز کیلئے بہترین انتخاب ہو گا۔ ہمسایہ ممالک پہلی مرتبہ ایک دوسرے کیخلاف سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے ، دونوں ممالک اس سے قبل آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے ہیں ۔  پاکستان اور افغانستان اب تک چار ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے کے مقابل آچکے ہیں جہاں پاکستان چاروں میچز میں فتحیاب ہوا ہے ، اس میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا میچ بھی شامل ہے جو ہیڈنگلے میں کھیلا گیا ، اس میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    دلہن کا رخصتی سے انکار ،باراتی خالی ہاتھ لوٹ آئے