تہلکہ خیز خبر!!!پاکستان میں پٹرول 700روپے لیٹر فروخت ہونے لگا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث ضلع سوات کے علاقے کالام میں پٹرول 700 روپے لٹر میں فروخت ہونے لگا ہے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سوات میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باعث ضلع بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوچکی ہے جس کے باعث یہ بلیک میں فروخت کیا جانے لگا ہے۔
کالام, سوات میں 700 روپے فی لیٹر پٹرول...????
— Sha Jahan (@JyzSha) July 25, 2021
کون حساب لےگا؟
انتظامیہ؟@DCSwat1 @KP_Police1 @dcswabi @ImranKhanPTI @cmkpkmehmoodkha pic.twitter.com/3JB52zEWA1
کالام میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 700 روپے لٹر تک پہنچ چکی ہے ۔ مہنگے داموں پٹرول کی فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے تاہم ابھی تک پٹرول بلیک کرنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان آمنے سامنے، افغانستان نے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا