(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث ضلع سوات کے علاقے کالام میں پٹرول 700 روپے لٹر میں فروخت ہونے لگا ہے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سوات میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باعث ضلع بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوچکی ہے جس کے باعث یہ بلیک میں فروخت کیا جانے لگا ہے۔
کالام میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 700 روپے لٹر تک پہنچ چکی ہے ۔ مہنگے داموں پٹرول کی فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے تاہم ابھی تک پٹرول بلیک کرنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان آمنے سامنے، افغانستان نے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا