سندھ ہائیکورٹ: خورشید شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، 24 نیوز نے ضمانت کے فیصلے کی نقول حاصل کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا خورشید شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد خورشید شاہ ایک سال گیارہ ماہ سے جیل میں ہیں خورشیدہ شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ضمانت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کی اہم آبزوریشن حیران کن ہے، خورشید شاہ ایک دن بھی جیل کے اندر نہیں رہے، ان کا سب جیل میں رہنا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، 9 نومبر 2019 کو عدالتی ریمانڈ ہوا،اسی روز سندھ حکومت نے این آئی وی ڈی سکھر کو سب جیل قرار دے دیا،وہ سب جیل میں نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔
خورشید شاہ کے وکیل نے کسی بیماری سے زندگی کو خطرے سے متعلق دلائل نہیں دے، عدالت مطلب، خورشید شاہ سب جیل میں تمام سہولیات لے رہے ہیں، سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے تمام سہولیات لی جا رہی ہیں، عدالت کا ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ملزمان کو شفاف ٹرائل کا پورا موقع دیا جائے، آئندہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور نہ کی جائے، تحریری فیصلہ ٹرائل کورٹ دلائل سن کر میرٹ پر فیصلہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: تہلکہ خیز خبر!!!پاکستان میں پٹرول 700روپے لیٹر ، ویڈیو وائرل