(24نیوز)ارجنٹائن کے جنوبی علاقے میں جھیل کے پانی کا رنگ اچانک گلابی ہوگیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق جھیل میں مچھلی کی فیکٹریوں میں استعمال ہونے والا کیمیکل شامل ہونے سے اس کا رنگ گلابی ہوا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کی برآمد سے پہلے اس کو محفوظ بنانے کے لیے مقامی فیکٹریاں سوڈیم سلفیٹ کو اینٹی بیکٹیریل پروڈکٹ کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور یہ فضلہ (کیمیکل) صاف کیے بغیر جھیل میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔
دریا اور جھیل کے اطراف آباد رہائشیوں کا کہنا ہے جھیل میں کیمیکلز شامل ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اور انہیں ماحولیات کے دیگر مسائل کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری