(24نیوز) قومی احتساب بیور و (نیب ) نے پارک لین ریفرنس میں سابق چیئر مین سی ڈی اے فرخند اقبال کوگرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین سی ڈی اے کو نیب راولپنڈی نےگرفتارکیا،فرخنداقبال پرپارک لین کو118کینال سرکاری زمین دینےکاالزام ہے،ملزم نےماحولیاتی ونگ کی رپورٹ نظراندازکرکےمجرمانہ غفلت کاارتکاب کیا، سرکاری زمین ہونےکےباوجوددیگرملزموں سےملی بھگت کرکےاراضی پرائیویٹ کمپنی پارک لین کودی،سابق رکن میاں وحیدالدین سےملکرتمام اصل کاغذات بھی غائب کئے۔
نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم نےاشتہارات کاناجائز استعمال کیا۔ان وجوہات کی بناپرملزم فرخنداقبال کوگرفتارکیاگیاہے۔
سابق چیئرمین کو آج عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا اور بعد میں تفتیش کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور.. اندھی گولی لگنے سے پولیس اہلکارزخمی