(24نیوز)ماں بیٹے کے گلے کاٹ کر قتل کرنے والے سفاک قاتل کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چوبیس جولائی کو ہونے والے قتل کا پولیس تاحال ملزم کا کھوج لگانے میں ناکام رہی، مقامی پولیس صرف زبانی دعووں ،فرضی کارروائی اور ٹیمیں تشکیل دینے تک محدود ہے۔مقتولہ نسیم اختر کی غریب فیملی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں متاثرہ خاندان کی اوپر تک رسائی ناہونے کی وجہ سے پولیس کی زیادہ دلچسپی نہیں ۔چوبیس جولائی کو سفاک قاتل واجد نے نسیم اختر اور اسکے شیر خوار بچے کو گردن پر چھریاں مار کر قتل کردیا تھا۔
ملزم نے قتل سے پہلے نسیم اختر سے زیادتی بھی کی تھی۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے عوام سے مدد مانگ لی ،قاتل کی تصاویر جاری کرتے ہوئے شہریوں سے ملزم کی گرفتاری کے لئے معاونت کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جھیل کا پانی گلابی کیوں ہو گیا؟؟؟