(ویب ڈیسک)بھارت میں آئے روز کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں جسے سن کر انسان کواس پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کیا ایسے بھی ہوتا ہے،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے جینز پہننے پر 17 سالہ بہو کو لاٹھیوں سے مار کر قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سسرالیوں نے 19جولائی کو اپنی بہو کا قتل صرف اس وجہ سے کیا کہ انہیں اس کا جینز میں گھومنا پسند نہیں تھا۔ مقتولہ نیہا پاسوان کو ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں قتل کیا گیا، نیہا پاسوان کی شادی قریبی رشتہ داروں کے گھر ہی ہوئی تھی۔
نیہا کے سسر جو اس کے ماموں بھی تھے کو نیہا کے جینز پینٹ پہننے پر اکثر اعتراض رہتا تھا اور کئی مرتبہ جھگڑا بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نواسی کا کام کو دیکھ کر امیتابھ بچن چپ نہ رہ سکے۔۔بڑی بات کہہ ڈالی
گزشتہ ہفتے نیہا کی سسرالیوں کے ہاتھوں خوب پٹائی ہوئی جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے اس کی لاش کو رکشہ میں ڈال کر قریبی ہائی وے پر واقع پل سے نیچے پھینک دیا لیکن لاش نیچے نہیں گری اور پل کے گرل میں اٹک گئی۔عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔پولیس نے لڑکی کے نانا پرنمس پاسوان کو گرفتارکرلیا جبکہ اس کے دو ماموں اور رکشہ ڈرائیور مفرور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راج کندرا کی گرفتاری۔۔ شلپا شیٹی کی بہن کا بیان بھی سامنے آ گیا