شلپا شیٹھی کے شوہر پکڑے گئے مواد سے کتنے پیسے کمانے والے تھے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک )با لی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھا رتی میڈیا رپو رٹس میں کہاگیا ہے کہ پولیس کی جانب سے کیس کی پہلی چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کی کمپنی ” بولی فیم میڈیا لیمیٹڈ “ کی جانب سے طے کیئے گئے معاشی اہداف کا جائزہ بھی لیا ہے ۔
یا د رہے کہ ” بولی فیم “ اس وقت لانچ کی گئی جب فحش فلموں کے مواد کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس “ پرگوگل پلے سٹور اور ایپل کی جانب سے گزشتہ سال پابندی عائد کر دی گئی تھی۔چارج شیٹ میں ایک پریزینٹیشن بھی دی گئی ہے جس میں سال 2023-24 کے دوران مجموعی آمدنی 146 کروڑ اور خالص منافع 34 کروڑ کا اندازہ لگایا گیا ،اس میں سال 2021-22 اورسال 2022-23 کی آمدنی اور خالص منافع کے اعدادو شمار بھی دیئے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق راج کندرا کی کمپنی سال 2021-22 میں 36 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے مجموعی آمدنی جبکہ چار کروڑ 76 لاکھ 85 ہزار خالص منافع اکھٹا کرنے کی امید باندھے ہوئے تھی جبکہ کندرا اینڈ کمپنی73 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی آمدنی اور نقد منافع حاصل کرنے کا ارادہ کیئے ہوئے تھی ۔ چارج شیٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ منصوبہ بالی فیم کیلئے تھا یا کسی اور کمپنی کیلئے ۔کرائم برانچ کے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ راج کندرا کی ایپلی کیشن ہاٹ شاٹ پر پابندی لگنے کے بعد تمام مواد بولی فیم پر منتقل کر دیا گیا تھا ، سرور اور متعدد فائلز اور دستاویزات کو راج کندرا کے دفتر سے ضبط کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فحش فلمز کیس۔۔اداکارہ شلپا شیٹھی کے گرد بھی گھیرا تنگ