(24 نیوز)سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے جونیئر جج کی تعیناتی کی تجویز پر پاکستان بار کونسل نے کل ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی، پنجاب بار کونسل کا بھی صوبہ بھر میں کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ۔بار عہدیداروں کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 4 سینئرز کو نظراندازکرکے 5 ویں نمبر کے جج کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔
جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔وائس چیئرمین پنجاب بار امجد اقبال خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخابی نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان