’جیمز بانڈ‘ کا بھارتی فلم کیلئے آڈیشن دینے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلم رنگ دے بسنتی کے لیے جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ نے بھی آڈیشن دیا تھا، تاہم انھیں اسی دوران جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’کیسینو رائل‘ کے لیےکا ل کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف فلم ساز راکیشن اوم پرکاش مہرا نے اپنی سوانح حیات ’آئینے میں اجنبی‘ میں بہت سے تہلکہ خیز انکشافا ت کیے ہیں۔ فلم میں ایک نوجوان پولیس افسر جیمز میک کنلے کا کردار اور اس کی پوتی سومیک کنلے کے کردار کے لیے بالترتیب اسٹیون میکنٹوش اور الیس پیٹن کو کاسٹ کیا گیا تھا۔تاہم اپنی کتاب میں اوم پرکاش مہرا کا لکھنا تھا کہ جیمز میک کنلے کے کردار کے لیے کوئی اور نہیں بلکہ موجودہ جیمز بانڈ ڈینیئل کریگ نے بھی آڈیشن دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ اداکا رہ کنگنا رنا وت کیخلاف شکنجہ تیار۔۔جلد گرفتاری کا امکان
اوم پرکاش مہرا نے یہ بھی کہا کہ اس فلم میں ان کی پہلا انتخاب ڈینیئل کریگ ہی تھے، تاہم انھوں نے نئے جیمز بانڈ بننے کے لیے وقت مانگ لیا تھا، اور اس کے بعد سب کچھ ماضی ہوگیا۔
یا د رہے کہ فلم رنگ دے بسنتی سال 2006 میں ریلیز ہوئی جس میں عامر خان، سدھارتھ، اتل کلکرنی، سوہا علی خان، شرمن جوشی، کنال کپور و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کا 22 سا ل بعد معروف پاکستانی ڈانسر سے تعلقات کا اعتراف