پاکستان میں عدلیہ آزاد ۔۔ امریکی رپورٹ مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں عدالتی نظام سے متعلق رپورٹ مسترد کردی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد چودھری نے امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں عدالتی نظام کے بارے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عدالتی نظام کے بارے میں امریکی رپورٹ میں دیئے گئے تاثرات غیر معقول اور غیرمصدقہ ہیں، پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور عدالتیں ملک کے آئین و قوانین کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں الزامات کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن طور پر پیش کیا گیا، حکومت پاکستان ریاست کی ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ کے مابین اختیارات کی علیحدگی پر یقین رکھتی ہے لہٰذا پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباو¿ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان کے مطابق امریکی رپورٹ میں بے بنیاد دعوے پاکستانی عدالتوں کے لاتعداد فیصلوں کے منافی ہیں، رپورٹ میں پاکستان کے ریگولیٹری نظام میں مبینہ کوتاہیوں کے حوالے سے قیاس آرائی کی گئی ہے، امریکی رپورٹ میں ناقابل تصدیق ذرائع سے اپنے نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا سمیت عالمی برادری کے ساتھ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون حکومت پاکستان کی ایک اہم ترجیح ہے جب کہ ہم پاکستان کی جیو معاشی صلاحیت کو بہتر طور پر محسوس کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخابی نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان