(ما نیٹرنگ ڈیسک) تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل کنسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق کرکٹ میں قومی شاہینوں کی اونچی اڑان پر نظریں، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے نیٹ پریکٹس میں جم کر ٹریننگ کی۔ قومی کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی، کوچ مصباح الحق اور وقار یونس نے نگرانی کی۔قومی کرکٹر حسن علی نے شاندار کارکردگی پر نظریں جمالیں۔ انہوں نے کہا کہ لیجنڈری وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر علی جیسا آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں۔
یاد رہے ٹی 20 مقابلوں میں قومی شاہینوں کو کیربینز پر برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے 14 میچز میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کو 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار پر ایک اور ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر