شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا۔۔خود لاعلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل ٹیکس نمبر کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو دفتر آنے والا شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا جس کے بعد متعلقہ ادارے نے اس سے ابتدائی پوچھ گچھ کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آبادکے علاقے رشید پارک سے تعلق رکھنے والے شہری محمد سلطان کے نام پر 600موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ نکلیں۔ محمد سلطان کا کہنا ہے کہ میر ا کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی کوئی نوکری، بے روزگار ہونے کے باوجود چار کروڑ مالیت کی موٹر سائیکلیں کیسے خرید سکتا ہوں۔
محمد سلطان کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکلوں کے شو روم پر ملازمت کرتا رہا ہوں، وہاں میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار پر ایک اور ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر