(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف گلو کا رہ شکیرا نے گھر پر بچوں کو موسیقی سننے سے منع کردیا۔ شکیرا کے بچوں ملان اور ساشا کو گھر پر والدہ کا میوزک سننے کی اجازت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکا رہ شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ان کی موسیقی گھر میں بجانے کی اجازت نہیں دیتیں اور خود بھی اسے ان کے سامنے سننے سے بچتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے میرے بچے عام حالات میں رہیں۔
شکیرا کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر اسپینش فٹبال جیرارڈ پائک نامور شخصیت ہیں، لیکن پھر بھی ہم چاہتے ہیں کہ بچے عام و سادہ زندگی گزاریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل