جس طرح کشمیر الیکشن ہواس سے تو سقوط کشمیر کا خدشہ ہے۔۔ فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو حکومت روز اول سے دھاندلی کی پیداوار ہو ،اس سے انتخابی اصلاحات یا منصفانہ الیکشن کی ضمانت ملنے کی توقع نہیں ہے۔
ایک بیان میں مولانا نے کہا کہ اس معاملہ میں سب سے پہلے حزب اختلاف کی قیادت خود بیٹھے اور اصلاحات کے حوالے سے بنیادی اصول متعین کرے اور اس کے نفاذ کے بارے میں تجاویز بھی طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے جو بنیادی نقطہ ہے اسے ہم اسمبلی سے رجوع کرنے سے قبل نمایاں کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کہ سب سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے انتخابی عمل سے دور ہو جانے کے بعدہی شفاف الیکشن کی ضمانت مل سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ یہاں تو ووٹ ڈالے کسی اور کو جاتے ہیں لیکن گنے کسی اور کے جاتے ہیں اوراب تویوں لگتاہے کہ الیکشن ووٹ ڈالنے کا نہیں ووٹ گننے کا نام ہے جس طرح کے انتخابات گلگت بلتستان اور اب کشمیر میں ہوئے ہیں اس سے تو مجھے سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوط کشمیر کی بنیاد پڑتی نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن سے ایک دن قبل جس طرح عمران خان نے کشمیر ریفرنڈم کی بات کی کیا عمران کے پاس یہ مینڈیٹ ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں ریاستی موقف سے ہٹ کے بات کرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں اصلاحات کی بجائے نیب کو مکمل طور پرختم کیا جائے یہ ایک ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا ادارہ ہے جسے سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف گلو کا رہ شکیرا نے گھر پر بچوں کو موسیقی سننے سے منع کردیا