ایک سال کے بچے نے پرائمری کا امتحان پاس کرلیا

Jul 27, 2021 | 21:22:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ میں نقل تو عام بات ہے مگر اب ایک ایسا کیس سامنے آیا جس میں ایک سال کے بچے نے محض پانچ ماہ کے دوران پرائمری پاس کرلی ہے۔سرکاری سکول کی جانب سے اس حوالے سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں محبوب علی ولد علی غلام کو پرائمری پاس کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے جس پر سکول پرنسپل کے دستخط اور ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سٹیمپ بھی موجود ہے۔
سرٹیفکیٹ کے مطابق بچہ 20فروری 2017 کو پیدا ہوا۔بچے نے 10اکتوبر 2017 کو سکول میں داخلہ لیا اور 31مارچ 2018 کو اس سے پرائمری کی تعلیم مکمل کرلی۔


یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہو گا ؟ فیصلہ ہو گیا

مزیدخبریں